ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسانوں تحریک کے درمیان بڑا فیصلہ: فارچون رائس لمیٹڈ کمپنی کولینا ہوگا معاہدے کی قیمت پر دھان

کسانوں تحریک کے درمیان بڑا فیصلہ: فارچون رائس لمیٹڈ کمپنی کولینا ہوگا معاہدے کی قیمت پر دھان

Sat, 12 Dec 2020 20:26:06    S.O. News Service

نئی دہلی،12 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا) نئے زرعی قوانین کے تحت انتظامیہ کی جانب سے فوری کاروائی کرتے ہوئے کسانوں کے مفاد میں بڑا فیصلہ لیتے ہوئے رائس مل معاہدہ قیمت پر دھان لینے کا حکم دیا گیا ہے۔ کسانوں کو 24 گھنٹوں کے اندر اس کیس میں انصاف ملا ہے۔

دراصل کسانوں کے ساتھ معاہدے کے باوجود فارچون رائس لمیٹڈ دہلی کی طرف سے دھان خریداری نہیں کی جارہی تھی۔ اس معاملے کے منظر عام پر آنے کے بعد مدھیہ پردیش کے محکمہ زراعت نے فوری طور پر کارروائی کی۔ کمپنی کو خریداری کے احکامات نئے زرعی قانون فارمرز (ایمپاورمنٹ اینڈ پروٹیکشن) کنٹریکٹ پرائس انشورنس اینڈ ایگریکلچرل سروسز ایکٹ 2020 (کنٹریکٹ فارمنگ ایکٹ) کی دفعات کے مطابق دیئے گئے ہیں۔

مدھیہ پردیش ہوشنگ آباد ضلع کی تحصیل پپاریہ کے بھوکھیڑی اور دیگر دیہات کے کسانوں سے منڈی کی اعلی قیمت پر دھان خریدنے کے لئے جون 2020 میں فارچون رائس لمیٹڈ کمپنی دہلی کے ذریعہ ایک تحریری معاہدہ کیا گیا تھا۔ ابتدا میں کمپنی نے معاہدے کے مطابق خریداری جاری رکھی، لیکن 9 دسمبر کو دھان کی قیمت 3000 روپے فی کوئنٹل ہونے کے بعد کمپنی کے ملازمین نے خریداری روک دی اور فون بند کردیا۔ 10-12-20 کو گاؤں بھوکھیڑی پشپراج پٹیل اور برجیش پٹیل کے کسانوں نے ایس ڈی ایم پپاریہ سے شکایت کی۔ مذکورہ شکایت پر ضلعی انتظامیہ نے محکمہ زراعت بھوپال سے رہنمائی مانگی تھی۔

معاہدہ کاشتکاری ایکٹ کی دفعہ 14 کے تحت محکمہ زراعت کی طرف سے انہیں سب سے پہلے مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ مفاہمت بورڈ کے قیام کے لئے کارروائی کرے اور اگر تاجر اس بات پر راضی نہیں ہوتا ہے تو اس کے خلاف حکم نامہ پاس کریں۔اس معاملے میں فوری کارروائی کرنے کے بعد سب ڈویژن مجسٹریٹ پپاریہ نے سمن جاری کیا اور فارچیون رائس لمیٹڈ کے منظورشدہ نمائندے کو طلب کیا،ایس ڈی ایم کورٹ کے جاری کردہ سمن پر فارچیون رائس لمیٹڈ کے ڈائریکٹر اجے بھلوٹیا نے جواب جمع کرانے پرکسانوں (بااختیارہ اور تحفظ) معاہدہ پرائس انشورنس اور زرعی خدمات ایکٹ 2020 کے سیکشن 14 (2) (اے) کے تحت مفاہمت بورڈ تشکیل دیا۔مفاہمت بورڈ میں تحصیلدار پیپاریہ اور کسانوں کے نمائندے شامل تھے۔

اس طرح کسانوں کے نئے قانون کو استعمال کرتے ہوئے شکایت موصول ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر معاہدے کے مطابق کسانوں کو اعلی مارکیٹ دلائے جانے کی کارروائی کی گئی۔ مذکورہ ایکٹ کے تحت فیصلے کی وجہ سے کسان خوش ہیں۔ کسانوں کو بتایا گیا کہ معاہدے کے باوجود کمپنی نے دھان نہیں خریدنے کی وجہ سے ہمیں بہت مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔


Share: